ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے سورتکل میں جے سی بی مشین سے اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ، چار گرفتار

منگلورو کے سورتکل میں جے سی بی مشین سے اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ، چار گرفتار

Mon, 21 Aug 2023 13:47:28    S.O. News Service

منگلورو ، 21 / اگست (ایس او نیوز) منگلورو کے سورتکل شہر میں 4 اگست کی رات میں جے سی بی  کی مدد سے ساوتھ انڈین بینک کے اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم اڑانے کی ناکام کوشش کرنے والے چار انٹر ڈسٹرکٹ چوروں کو پولیس نے آج گرفتار کر لیا ۔ 
    
خیال رہے کہ سورتکل میں واقع اے ٹی ایم بوتھ میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران جب سائرن بجنے لگا تو چور جے سی بی سمیت موقع پر سے فرار ہوگئے تھے مگر ڈکیتی کی کوشش کا سارا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ چوروں کی شناخت دیوراج (24 سال)، بھرت (20 سال)، ناگ راج نائک (21 سال) اور دھن راج نائک (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ چاروں ملزمین کا تعلق شیموگہ سے ہے ۔ ملزمین کے پاس سے دو پہیہ گاڑی اور موبائل فون ضبط کیے گئے ۔ دیوراج نائک اور ناگ راج نائک پر شکاری پورہ کے  ٹاون اور رورل پولیس اسٹیشنوں میں دو معاملے پہلے سے درج ہیں ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے اعتراف کیا ہے  شیموگہ کے ونوبھا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں میں واقع ایک اے ٹی ایم بوتھ میں بھی اسی طرح جے سی بی مشین سے ڈکیتی کی کوشش وہ کر چکے ہیں ۔ ملزمین نے 4 اگست کی آدھی رات کو پڈوبیدری - کارکلا روڈ پر پارک کی ہوئی جے سی بی مشین چوری کرنے کے بعد سورتکل میں اے ٹی ایم بوتھ توڑنے کی ناکام کوشش کی تھی ۔ جس کے بعد ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 457, 380 اور 511 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔


Share: